Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک اور بڑا نام دنیا سے رخصت

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان دنیا سے رخصت...
شائع 03 جولائ 2020 11:25pm

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق بیٹی سکینہ خان نے کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور رقاصاؤں، سری دیوی اور مادھوری کے ساتھ کام کرنے والی 72 سالہ سروج خان گزشتہ کافی عرصے سے شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے لازوال شہرت حاصل کی۔

انہوں نے 'ڈولا رے ڈولا'، 'ایک دو تین' اور 'ہوا ہوائی' جیسے شہرہ آفاق گانوں کو کوریوگراف کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div