Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مرغی کا گوشت کبھی بھی فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں

مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے، اس کا شمار مقبول ترین...
شائع 05 جولائ 2020 12:37pm

مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے، اس کا شمار مقبول ترین گوشت میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا بھی ہے اور غذائیت سے بھرپور بھی۔

پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ برائلر یعنی مرغی کا گوشت کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہے۔

یہ سب باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مرغی کے گوشت سے متعلق کچھ پہلو بہت حساس ہیں جن کے معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

اسے صاف کرنے اور پکانے سے لے کر اسٹور کرنے تک ہر مرحلے پر خصوصی احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اس ضمن میں غذائی امور کی ماہر مینی ساچر کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو کبھی بھی فریج کے سب سے اوپر والے حصے میں نہیں رکھنا چاہیے۔

ان کے مطابق اس گوشت میں سے رسنے والا مائع دیگر اشیاء تک پہنچ کر ان میں بیکٹیریا منتقل کرسکتا ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کوسب سے نیچے والے حصے میں رکھیں تا کہ یہ دیگر اشیاءکو متاثر نہ کر سکے۔

مینی ساچر مزید کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو گھر میں صاف کرنے کی بجائے صاف شدہ گوشت لائیں تو بہتر ہے، یعنی آپ اسے دھوئے بغیر پکا سکیں ۔اگر اسے دھونا ضروری ہو تو احتیاط کریں کہ قریب کوئی کھانے کی چیز نہ پڑی ہوئی ہو۔

اسے دھوتے ہوئے پانی کے چھینٹے ادھر اُدھر پڑی اشیاء پر نہ پڑنے دیں کیونکہ گوشت میں موجود بیکٹیریا ان اشیاء میں منتقل ہو کر ہمارے لئے بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div