Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی اسکواڈ میں شامل6کرکٹرز کےانگلینڈمیں بھی کوروناٹیسٹ منفی آگئے

وورسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6کرکٹرز کے انگلینڈ میں...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2020 12:58pm

وورسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6کرکٹرز کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، تمام کھلاڑیوں نے وورسٹرمیں قومی اسکواڈ کوجوائن کرلیا۔

انگلینڈ پہنچنے والےچھ کرکٹرزکےکورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے،محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اورمحمد حسنین کےانگلینڈ پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ ہوئےتھے،ٹیسٹ منفی آنےپرتمام کھلاڑیوں نےوورسٹرمیں قومی اسکواڈ کوجوائن کرلیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم آج وورسٹرمیں نئےاندازسےپریکٹس کرے گی،مختلف کمبی نیشنزآزمانے کیلئے کھلاڑیوں کی 2ٹیمیں بنا کر2روزہ انٹراسکواڈ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

دورے کے دوران پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 3ٹیسٹ اورتین ٹی20میچزکی سیریزکھیلے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div