Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 287,300 626
DEATHS 6,153 14

وورسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6کرکٹرز کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، تمام کھلاڑیوں نے وورسٹرمیں قومی اسکواڈ کوجوائن کرلیا۔

انگلینڈ پہنچنے والےچھ کرکٹرزکےکورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے،محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اورمحمد حسنین کےانگلینڈ پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ ہوئےتھے،ٹیسٹ منفی آنےپرتمام کھلاڑیوں نےوورسٹرمیں قومی اسکواڈ کوجوائن کرلیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم آج وورسٹرمیں نئےاندازسےپریکٹس کرے گی،مختلف کمبی نیشنزآزمانے کیلئے کھلاڑیوں کی 2ٹیمیں بنا کر2روزہ انٹراسکواڈ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

دورے کے دوران پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 3ٹیسٹ اورتین ٹی20میچزکی سیریزکھیلے گی۔