Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'پاکستان نے بھارتیوں کو اتنا مارا کہ میچ کےبعد معافیاں مانگتےرہے'

حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2020 03:20pm

حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ٹیم کی بہت پٹائی کی ہے، اتنا مارا ہے کہ میچ کے بعد بھارتی معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

کرک کاسٹ یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بھارت میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کیا۔ آج بھی بھارت سے زیادہ پیار ملنے کے اپنے بیان پر قائم ہوں۔