Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'حکومت فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے'

وفاقی وزیر شبلی فراز نے فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اوراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس کا انعقاد کیا۔
شائع 06 جولائ 2020 07:33pm
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ فلم ٹاسک فورس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، حکومتی عہدیداروں کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ ناموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اوراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس کا انعقاد کیا۔جس میں سیکریٹری اطلاعات اکبر درانی، ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز،عمرانہ وزیر، چیئرمین سنٹرل فلم سنسر بورڈ دانیال گیلانی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فلمی صنعت کو درپیش مسائل اور مجوزہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ ہیں،ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی معاشرے کے نمو کےلئے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کی رایلٹی ملنا ان کا حق ہے۔کاپی رائٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔فلم ٹاسک فورس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔حکومتی عہدیداروں کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ ناموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔