Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے5لاکھ 67ہزار 734ہلاکتیں

نیویارک :دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات 5لاکھ 67ہزار 734ہوگئیں...
شائع 12 جولائ 2020 10:45am

نیویارک :دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات 5لاکھ 67ہزار 734ہوگئیں جبکہ ایک کروڑ 28لاکھ 47ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار 734 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 96 ہزار 308 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 794 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 74 لاکھ 83 ہزار 246 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 403 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 27 ہزار 797 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 819 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار 446 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 40 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 71 ہزار 492 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 22 ہزار 687 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 358 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 205 ہو گئیں جبکہ وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار 547 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 798 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 953 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 28 ہزار403 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 682 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 22 ہزار 710 رپورٹ ہوئے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 881 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 29 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 34 ہزار 730 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 268 ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 3 ہزار 971 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 635 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 55 ہزار 117 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 181 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے۔

پاناما میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 41کیسزسامنے آگئے،جس کے بعد متاثرین کی تعداد 44ہزار 332ہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 893افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div