Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد253,604 ہوگئی ، 5,320افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 14 جولائ 2020 09:15am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد253،604ہوگئی جبکہ5،320افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار979نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ53ہزار604 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 14جولائی بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید622نئے مریض سامنے آئےجبکہ16ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 449،اسلام آباد میں94،آزاد کشمیر میں56 اورگلگت بلتستان میں کورونا کے23کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 13،اسلام آباد میں 2اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ06ہزار622ہوگئی جبکہ پنجاب میں87ہزار492افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں30ہزار747،اسلام آباد میں14ہزار202، بلوچستان میں11ہزار192 ،گلگت بلتستان میں1694اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1555کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید54مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5320ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2026افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1826،خیبرپختونخوا میں 1106،اسلام آباد میں155،بلوچستان میں126اور آزاد کشمیر میں 45اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث36ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ77ہزار628 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,151 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے8,739افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 70ہزار 656مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار020کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار979افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ06ہزار190افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div