Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

توشہ خانہ ریفرنس:نوازشریف کی طلبی کااشتہار احتساب عدالت کےباہربھی چسپاں

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی...
شائع 14 جولائ 2020 10:49am

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر بھی چسپاں کر دیا گیا ۔

نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طلبی کا اشتہاراسلام آباد کی احتساب عدالت کے احاطے میں چسپاں کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں ،سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، نواز شریف کو پیش ہوکر جواب دینے کیلئے 17 اگست تک آخری موقع دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div