Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوروناسےصحت یاب ،اسپتال سے گھر منتقل

اسلام آباد:کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صحت...
شائع 14 جولائ 2020 01:04pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صحت یاب ہونے پر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت بیماری کے دوران صحتیابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے روبہ صحت کیا،شہری گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔

شاہ محمود مقریشی نے مزید کہا کہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں فوری ٹیسٹ ہو جانے اور علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت بتدریج سنبھلنے لگی، الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں اور بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کخلا ف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div