Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا...
شائع 14 جولائ 2020 01:04pm

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،میاں شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ،شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں جن کے مطابق شہباز شریف تاحال صحت یاب نہیں ہوئے ۔

عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہےتاہم شہباز شریف آئندہ سماعت پر حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے تاہم شہباز شریف کورونا کا شکارہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div