Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا...
شائع 14 جولائ 2020 01:43pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی ،قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔

وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد پروگرام کی منظوری بھی دے دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا، حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی ، دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا،قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان اپنے کاروبار کیلئے 1 لاکھ سے ڈھائی کروار تک کا قرض لے سکیں گے،فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا،جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

عثمان ڈار کے مطابق نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں،حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی،بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے، ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div