Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد پب جی گیم پر ...
شائع 14 جولائ 2020 01:43pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کی ،پی ٹی اے نے پب جی کمپنی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا۔

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ گیم پر پابندی آپ نے قانون کی کس شک کے تحت لگائی ؟، جس پر پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ اس میں اسلام کیخلاف کچھ مواد نظر آیا جس کی وجہ سے پابندی لگائی۔

عدالت نے پوچھا جو میٹریل اسلام کیخلاف ہے، کہاں آپ نے میٹنگ مینٹس میں لکھا ہے؟، یہ بات کہہ کر پھر تو جتنی گیمز ہیں سب پر پابندی لگا دیں۔

وکیل نے پب جی گیم میں کچھ غیر اخلاقی مناظر آنے کا بھی مؤقف اپنایا ۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ یہ وتیرہ بن گیا ہے کہ ہر چیز دوسری میں ڈال دیں، سی پی او کل کہے گا کہ سارا کچھ بند کردو تو کیا آپ بند کردیں گے؟ کسی شکایت میں بتائیں جہاں کہا گیا ہو کہ یہ اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے؟۔

جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کو مخاطت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے صورتحال نہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

دلائل مکمل ہو پر عدالت نے پب جی گیم پر پابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div