نوجوان بالی ووڈ اداکارہ چل بسیں، آخری انسٹا اسٹوری نےدل دہلا دیئے

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ دیویا چوکسے کینسر کے باعث چل بسیں، وہ...
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2020 10:36pm

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ دیویا چوکسے کینسر کے باعث چل بسیں، وہ گزشتہ کافی عرصے سے اس مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں اور بالآخر 12 جولائی بروز اتوار کو اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ اداکارہ کی موت کی خبر ان کی کزن سومیا امیش ورما نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔

بتایا گیا ہے کہ کینسر کے باعث نہ صرف دیویا کی صحت بلکہ مالی حالت بھی انتہائی خراب ہوگئی تھی اور اسی لئے انہوں نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں مداحوں سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

دیویا نے فلم 'ہے اپنا دل تو آوارہ' سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی تاہم مہلک مرض کینر کا شکار ہونے کے بعد وہ گزشتہ کافی عرصے سے کام نہیں کر پارہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ 'جو میں کہنا چاہتی ہوں اس کیلئے لفظ ناکافی ہیں، کچھ وقت پہلے تک میرے پاس بڑی تعداد میں حوصلہ بڑھانے والے پیغامات آتے تھے لیکن اب میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں بسترِ مرگ پر لیٹی ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں بہت مضبوط ہوں، برائے مہربانی اب مجھ سے کوئی سوال نہ پوچھیں صرف خدا جانتا ہے کہ آپ میرے لئے کتنا معنی رکھتے ہیں'۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں دیویا چوکسے سے قبل اداکار عرفان خان اور رشی کپور بھی کینسر کی وجہ سے ابدی نیند سو چکے ہیں۔