Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

وفاقی وزرا کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم کا دھرنا ختم

دھرنے سے خطاب میں اسد عمر نے کہا سندھ حکومت نے میئر کراچی کو مفلوج کر رکھا ہے.
شائع 14 جولائ 2020 09:50pm

عوامی نمائندے بھی حکومت سے انصاف مانگنے لگے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کی جانب سے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی غفلت کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔عمران خان نے خود کہا تھا بجلی کے بل پھاڑ دو کیا کراچی کے عوام اس کے نقش قدم پر چلیں۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب میں وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھاوفاق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہےکے الیکٹرک کی تیل کی طلب 36سو ٹن ہے کے الیکٹرک کو چار ہزا ٹن فرنس آئل دے رہے ہیں۔معاہدے کے تحت وفاق نے چھ سو میگاواٹ بجلی دینی ہے ہم آٹھ سو میگاواٹ دے رہے ہیں۔

دھرنے سے خطاب میں اسد عمر نے کہا سندھ حکومت نے میئر کراچی کو مفلوج کر رکھا ہے. کراچی کا بجلی کا نظام پرائیویٹ کیا گیا.کراچی کو نہیں عمرایوب ہی اس کا حل نکالیں گے 2023تک کراچی کو تین سال میں اکیس سو میگاواٹ بجلی دیں گے۔

وفاقی وزراء کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔دھرنے میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div