Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے سے بھی متجاوز

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
شائع 20 جولائ 2020 08:12pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے اضافے سے 1813 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5000 روپے کم ہے۔

-17 جولائی 2020 کے ریٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 94 ہزار 007 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1806 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div