86سال بعد ترکی کی آیا صوفیہ مسجد میں صدائے حق بلند
ترکی کی سرزمین پر86برس بعد نئی تاریخ رقم ہوگئی۔مسجد "آیا صوفیہ" میں نماز جمعہ ادا کردی گئی۔نماز میں پوراشہر امڈآیا۔ہزاروں افراد کے سجدوں کے روح پرور مناظر دیکھےگئے۔آس پاس کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھر گئیں۔نماز کےدوران فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا۔چیک پوسٹوں پر نمازیوں کےٹمپریچر چیک کرنے کے بعد ماسک اور جائے نماز دیے گئے۔نمازیوں نے بے مثال صبرواستقامت کا مظاہرہ کیا۔
پورے 86 سال کے بعد استنبول میں نئی تاریخ رقم ہوئی۔مسجد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع ہوا۔
اذان ہوئی تو ہزاروں افراد نماز کی ادائیگی کےلئے پہنچے ترک صدر رجب طیب نے اپنی پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔
تاریخی منبر پر تاریخ ساز خطبہ ہوا ۔امام مسجد نے عصا کی جگہ تلوار تھامی۔
نماز کی ادائیگی کی لیے صف بندی ہوئی توہزاروں افراد مسجد کے اندر اور باہر موجود تھے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کےلیے خصوصی دعا کی گئی ترک عوام سمیت استنبول میں موجود دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی نماز جمعہ ادا کی استنبول کے تاریخی علاقے سلطان احمد میں واقع ہے۔
کئی سال بعد آج اس تاریخی فتح نے سلطنت عثمانیہ کی یاد تازہ کردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔