Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے...
شائع 29 جولائ 2020 12:15am

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 269 رنز کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹ کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم نے بقیہ 2 میچز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز جیت لی۔

تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم 399 رنز کے تعاقب میں آخری روز محض 197 رنز پر ڈھیر ہوئی اور میزبان ٹیم نے 269 رنز سے فتح سمیٹی۔

میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کرنے والے تجربہ کار فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس میچ کے دوران 500 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور بھی کیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تاریخ کے ساتویں بولر بن گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div