Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

باجوڑ :افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کالانس نائیک شہید

پشاوڑ:باجوڑ میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں...
شائع 29 جولائ 2020 09:14am

پشاوڑ:باجوڑ میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق،پاک افغان بارڈرپر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغان علاقے سے پاکستانی علاقے باجوڑ میں کی گئی،فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کےلانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔