Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

تیز بارش میں بھی بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا

مسجد الحرام میں تیز بارش میں بھی بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل...
شائع 30 جولائ 2020 09:10am

مسجد الحرام میں تیز بارش میں بھی بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران قدرت بھی مہربان رہی باران رحمت برسنے سے مناظر اور بھی روح پرور ہوگئے۔

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دينے اور تبدیلی غلافِ کعبہ کی پروقار تقریب ہوئی،جہاں 160ماہرین نے شرکت کی۔

خانہ کعبہ کو غسل دينے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا،غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلوخالص ریشم ،120کلوسنہری اور100 کلو چاندی کا دھاگا استعمال کیا گیا۔

غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے،اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے، اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div