Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

امریکا کی جانب سے مزید100وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے

اسلام آباد:امریکی حکومت کی جانب سے این ڈی ایم اے کو مزید 100وینٹی...
شائع 30 جولائ 2020 01:44pm

اسلام آباد:امریکی حکومت کی جانب سے این ڈی ایم اے کو مزید 100وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں امریکاکے سفیر پال ڈبلیو جونز نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کئے ۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے امریکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں وباء کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزیدکہا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ ہے،اس سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہی ہے، ہماری یہاں موجودگی مل کر کام کرنے کے جزبہ کی عکاس کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ حکومت وباء کے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، صحت کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے، یہ پاکستان اور امریکاکی شراکت داری کی مثال ہے، ہم مل کر اس وبا کو شکست دیں گے۔