Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پائلٹس کی کلیئرنس کیلئے سی اے اے کو خط

پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں چوبیس پائلٹس کے ناموں کا...
شائع 31 جولائ 2020 07:52pm

پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں چوبیس پائلٹس کے ناموں کا اندراج غلطی تھی یا کچھ اور؟؟

پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مذکورہ پائلٹس کے لائسنسز اسٹیٹس کی کلئیرنس کے لئے خط ارسال کردیا۔

خط میں لکھا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی مذکورہ پائلٹس کے لائسنس کے اسٹیٹس سے آگاہ کرے۔

سی اے اے کا جواب پی آئی اے کو فضائی آپریشن بہترکرنے میں معاون ہوگا۔

پہلے وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورنے کہا تھا کہ 262پائلٹس کے لائسنس مشکوک قراردیئے گئے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔پی آئی اے کے 141 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں ۔جن پائلٹوں کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں کابینہ کی منظوری کے بعد انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورنے کہا کہ 262پائلٹس کے لائسنس مشکوک قراردیئے گئے۔مشکوک لائسنس والوں میں 141 پائلٹس پی آئی اے کے ہیں۔ 9پائلٹس ایئربلیو ،10سرین ایئرلائن اور 17شاہین ایئرلائن کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔ باقی پائلٹس غیرملکی ایئرلائن چارٹراوردیگر پرائیویٹ ایئر لائن کے ساتھ ہیں۔ ان میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں اور 9 پائلٹوں نے جعلی ڈگری کا اعتراف کیا۔ جن پائلٹوں کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں کابینہ کی منظوری کے بعد انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div