Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا روز ہے اور مختلف شہروں میں...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 11:19am

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا آج دوسرا روز ہے اور مختلف شہروں میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز شہری سنت ابراہیمی کی پیری کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں لیکن اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

کراچی،لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر قربانی کے بعد آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے مزید گندگی ہوگئی ہے جہاں گٹر اور پہلے سے موجود برساتی پانی میں آلائشیں پھینکنے کے بعد مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔

گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن اور جوڑیا بازار کے اطراف آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جب کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ مرکزی سڑکوں سے آلائشیں اٹھارہا ہے اور عملہ گلیوں میں جانے سے گریزاں ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن الائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے الائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں عیدکے پہلے روز 13500 ٹن سے زائدآلائشیں اکٹھی کی گئیں اور ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div