Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2020 12:10pm

لاہو ر: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔

لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، فاروق آباد، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش سے حبس اور گرمی کو زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو میں شدید بارش کے باعث بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

اس کے علاوہ فیروزوالہ اور شاہدرہ میں موسلادھار بارش سے متعدد آبادیوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے بچے، بوڑھے، بیمار اور خواتین گھروں میں محصور ہو گئے اور نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div