Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'جاچھوڑدےمیری وادی' آئی ایس پی آر کاکشمیریوں کیلیےنیانغمہ جاری

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر...
شائع 02 اگست 2020 12:44pm

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلیے نیا نغمہ جاری کردیا،جا چھوڑ دے میری وادی گانے کا ٹائٹل ہے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بن گیا اور معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔

5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔ گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔

نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div