Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا،78 افراد جاں بحق

لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا،جس کے نتیجے میں...
شائع 05 اگست 2020 10:26am

لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا،جس کے نتیجے میں 78افراد جاں بحق جبکہ سیکڑموں زخمی ہوگئےجبکہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دھماکوں میں اب تک 78 افراد ہلاک اور4ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔

جاں بحق افراد میں لبنان کی کاتاب پارٹی کے جنرل سیکرٹری شامل ہے جبکہ دھماکوں میں لبنانی وزیراعظم کی اہلیہ،بیٹی اورمشیر بھی زخمی ہوئے ، لاشوں اور زخمیوں کواسپتال پہنچانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

دھماکے اسلحہ ڈپو میں ہوئے،جس کے بعد سڑکوں پر تباہی کے خوف ناک مناظرنظر آرہے ہیں،دھماکوں سے عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

لبنانی وزیرداخلہ نے کہا کہ دھماکا2ہزار750ٹن امونیم نائٹریٹ پھٹنےسےہوا جبکہ لبنانی ڈیفنس کونسل نے بیروت کو ڈیزاسٹرزون قراردے دیا ۔

لبنانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امونیم نائٹریٹ کی بڑی مقدارپورٹ پر 6سال سے تھی،6سال سے بغیر کسی حفاظتی اقدام کے امونیم نائٹریٹ رکھی گئی ۔

لبنانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دھماکے کے ذمے داران کو قیمت چکانا ہوگی جب تک ذمہ دارکو سزانہ دے دوں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیروت دھماکا ممکنہ طور پرحملہ ہوسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div