Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں، رزاق داؤد

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان...
شائع 08 اگست 2020 11:38am
کاروبار

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ شپنگ سیکٹر کو اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے، ہم پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں، سنگاپور ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر کاروبار کو وسعت دے رہا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کئی دہائیوں سے شپنگ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے وزارت میری ٹائم افیئر کی درخواست پر لانگ ٹرم فنانس سہولت کے لیے ماہی گیروں کو بھی شامل کیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شپ فنانسنگ کیلیے لانگ ٹرم فنانس فیسلٹی کی اجازت دیدی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div