Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اظہر علی نےمانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری کس پر ڈالی؟

اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے...
شائع 09 اگست 2020 12:49am

اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے شاہینوں کو کڑے مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا تاہم قومی کپتان اظہر علی نے شکست کی وجہ رن آؤٹس مِس کرنے کو قرار دے دیا۔

پوسٹ میچ پریزینٹیشن سرمنی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار ٹیسٹ میچ تھا تاہم نتیجہ اپنے حق میں نہ آنے پر مایوسی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا۔ ہم نے 5 بلے باز آوٹ کردیئے تو بے حد خوش تھے لیکن پھر انگلینڈ کی ایک شراکت داری نے سب بدل دیا۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہم مخالف ٹیم کے بلے باز رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو کہ ٹیسٹ میچ میں جرم کے مترادف ہے۔

اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ وکٹ میں جان ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے گیم کا مومنٹم بدل دیا اور فیصلہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی کپتان نے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شراکت داری کو جیت کا کریڈٹ دیا۔

واضح رہے کہ 277 رنز کے تعاقب میں آدھی انگلش ٹیم 117 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی تاہم بٹلر اور ووکس نے چھٹی وکٹ پر 139 رنز کی فتح گر شراکت داری قائم کرکے ہاری ہوئی بازی اپنے نام کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div