Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

کراچی :سپریم کورٹ نے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او )کے الیکٹرک...
شائع 10 اگست 2020 11:15am

کراچی :سپریم کورٹ نے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او )کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل (میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر شہر قائد میں کے الیکٹرک کے ناقص انتظامات سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا حال دیکھیں تباہ کردیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کاسی ای او کے الیکٹرک پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا سی ای او چھوٹا سا بندا کراچی کی بجلی بند کرتا ہے، اس کی اتنی ہمت کہ وہ کراچی کی بجلی بندکرے۔

چیف جسٹس نے کہا بند کردیں اس کو جیل میں، ہم دیکھتے ہیں کون کرتا ہے کراچی میں یہ سب، روز 10 لوگ مر رہے ہیں کرنٹ لگنے سے، ان کی ضمانت منسوخ ہونی چاہیئے۔

عدالت نے سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نےکہا ہم آج ہی حکم نامہ جاری کریں گے ان سب کو بلائیں عدالت نے کے الیکٹرک کے اعلی افسران کو فوری طلب کرلیا ۔