Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے باعث نشیبی علاقے...
شائع 10 اگست 2020 12:39pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لیتے ہوئے واسا حکام اور انتظامیہ کو نکاسی آب کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری مشینری کے ذریعے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام فی الفور مکمل کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے،پانی کی نکاسی کے کام میں تساہل ہرگز برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ نکاسی آب کی نگرانی کیلئے واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور جتنی جلد ہوسکے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکالا جائے۔