Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کیمبرج کا پاکستانی طلبا کےمستقبل کے ساتھ کھلواڑ

کیمبرج کی جانب سے او اور اے لیول کے نتائج جاری کیےجانے کے بعدکیمبرج کےخلاف شدید ردِ عمل سامنے آیاجو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
شائع 12 اگست 2020 01:09am

کیمبرج کی جانب سےجاری کیے جانے والے او اور اے لیول کے نتائج کوپاکستانی طلبا نے اپنے ساتھ ناانصافی قرار دےدیا۔متاثرین کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ بچوں کو فیل کر کے دوبارہ پیسے بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ بھاری فیسوں کے عوض مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

کیمبرج کی جانب سے او اور اے لیول کے نتائج جاری کیےجانے کے بعدکیمبرج کےخلاف شدید ردِ عمل سامنے آیاجو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نتائج سے متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ اے لیول کے بچوں کو ان کی تین سالہ کارکردگی کی بنیاد پراسیس کرکے اپنی مرضی کی گریڈنگ کردگئی ہے۔

واضح رہے کورونا وباء کی وجہ سے کیمبرج کے امتحان نہیں ہوسکے تھے۔

دوسری جانب بچوں کو یو گریٹ دینا سراسر ناانصافی اور مستقبل داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ بچوں کی محنت کے مطابق ان کو نمبرز نہیں دیے گئے اور جب بچے اگر کسی بھی فیلڈ میں جانےکی کوشش کریں گےتو ان کے نمبرز ان کے داخلوں پر اثر انداز ہوں گے۔

معاملے پر پاکستان کی معروف شخصیات فعال دِکھائی دے رہی ہیں۔

مشہور اداکار نبیل کے بیٹے بھی متاثرہ طالبِ علموں میں شامل ہیں۔

نبیل نے ٹوئٹ کیا کہ اپنے بیٹوں کے نتائج میں تنزلی دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی، جن کے او اور اے لیول میں اسٹریٹ ایز تھے۔ کم گریڈ دینا پیسا بنانے کاایک طریقہ ہے۔ اتنے بڑے ادارے کی جانب سے ایسا ہونا شدید حیران کن ہے۔

انہوں نے کیمبرج حکام پر پیسے بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیمنرز بچوں کو ڈاؤن گریڈ کرتے ہوئے ضرور نشے میں ہوں گے۔ یہ لوگ صرف بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں تاکہ اور پیسے بنا سکیں۔

صحافی رؤف کلاسرا نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے فارن آفس کو اس معاملے پر احتجاج کرنا چاہیئے۔ ایسا کرنا ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگادےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں پاکستانی طالبعلم اتنے پیسے دیتے ہیں اوران کا مستقبل اِن کی بغیر کسی غلطی کے داؤ پر لگادیا گیا ہے۔کیمبرج کو یہ درست کرنا پڑے گا۔ اس کو پاکستانی طلباء کےبیرونِ ملک پڑھنے کے مواقعوں پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div