Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی بل 2020کثریت رائےسےمنظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020کثریت...
شائع 12 اگست 2020 01:18pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020کثریت رائےسےمنظور کرلیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 پیش کیا،جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

حکومتی اتحاد کے علاوہ اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے بھی انسداد دہشتگردی بل کی حمایت کی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپوزیشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے بہت اچھا ہے،پاکستان کیلئے حکومت اوراپوزیشن ایک ہوگئے ہوگئے،قانون سازی پر حمایت کیلئے اپوزیشن کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو بلیک سے وائٹ ہونا چاہیئے،منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قوانین ہونا ضروری ہیں،بےنامی کاختم ہوناپاکستانی عوام کا بنیادی حق ہے۔

وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ اپوزیشن جوترامیم لائیں وہ خوش دلی سےقبول کیں،دہشتگردی اوراسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔