Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سپریم کورٹ کا کڈنی ہل پارک کی زمین پر نئی تعمیرات گرانے کا حکم

کراچی :سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر کڈنی ہل پارک کی...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2020 01:39pm
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

کراچی :سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر کڈنی ہل پارک کی زمین پر ہونے والی نئی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کڈنی ہل پارک کی زمین پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی پارک کی زمین پر تعمیرات جاری ہیں، عدالتی احکامات کے بعد نئی تجاوزات بننا شروع ہوگئی ہیں۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست میں جس کا ذکر وہ مزار ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مزار ہی سے تو انکروچمنٹ ہوتی ہے، ابھی جائیں اور جو سنگ بنیاد رکھا ہے وہ بھی گرا دیں، مزار اور مسجد کی پیمائش کرلیں اور رپورٹ جمع کرائیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ غیر قانونی ہے سول سوسائٹی سے سفارش آئی لیکن اجازت نہیں دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر پارک کی زمین پر ہونے والی نئی تعمیرات گرانے کا حکم دیتے ہوئے مسجد اور مزار کیلئے مختص زمین پیمائش کرکے کل کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔