Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ہنگامہ آرائی کیس:پولیس کو 18اگست تک مکمل رپورٹ جمع کروانے کاحکم

****لاہور کی مقامی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2020 01:47pm

****لاہور کی مقامی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اورپولیس کو 18 اگست تک مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔****

لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے نیب آفس ہنگامہ آرائی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ،عدالت حملہ کرنے اور احکامات جاری کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے درخواست پر پولیس کو 18 اگست تک مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔