Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کے تین ایتھلیٹس پر چار چار سال کی پابندی عائد

ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس پر ...
شائع 12 اگست 2020 06:04pm

ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس پر چار چار سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس محبوب اور نعیم نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے جبکہ سیمع اللہ نے غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

تینوں ایتھلیٹس کو میڈلز واپس کرنا پڑیں گے اور چار سال تک کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

گزشتہ برس نیپال میں ہونے والے ایونٹ میں محبوب اور نعیم نے گولڈ جبکہ سمیع اللہ نے برونز میڈل لیا تھا۔