Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

موجود حکومت نے قوم کا بیڑاغرق کردیا، احسن اقبال

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت نےملک...
شائع 12 اگست 2020 08:00pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت نےملک کواندھیروں سےنکالا، ہمارےدورمیں ہائیڈل پراجیکٹ اور ڈیم پر کام شروع ہوا۔

پریس کانفرنس میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں معیشت7فیصدتک کریش کرگئی ہے، قوم کا بیڑاغرق اورخارجہ پالیسی تہس نہس ہوگئی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف سازش و دھاندلی کی گئی، کل پتھروں والا ڈرامہ حکومت نےرچایا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ق لیگ اورایم کیوایم کی وجہ سےپی ٹی آئی کواکثریت حاصل ہے، دونوں جماعتیں ساتھ چھوڑدیں توپی ٹی آئی حکومت ختم ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناتجربےکارہے،ہرشعبہ میں نقصان ہوا، پہلےبھی بھارت کو 5اگست جیسےاقدام کی ہمت نہیں ہوئی تھی۔ بھارت نےوہ کام کرلیا جس کی72سال میں ہمت نہیں ہوئی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کواوآئی سی ممالک کادورہ کرناچاہئےتھا، بی آر ٹی پشاور کی قیمت میں4گنا اضافہ ہوا ہے، بی آر ٹی پشاور کی انکوائری کیوں نہیں ہونےدی جاتی، جب بھی انکوائری ہوتی ہے یہ لوگ اسٹےلےآتےہیں، نوازشریف صحتیابی کےبعدپہلی فلائٹ سےپاکستان آجائیں گے۔