Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گیس انفراسٹرکچر سیس کی مدمیں کمپنیوں کو417 ارب روپے ادائیگی کاحکم

اسلام آباد:حکومت کا آرڈینسں غلط ثابت ہوگیا، سپریم کورٹ نے گیس...
اپ ڈیٹ 13 اگست 2020 06:20pm

اسلام آباد:حکومت کا آرڈینسں غلط ثابت ہوگیا، سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچرسیس کی مد میں پوری رقم لینے کا فیصلہ سنا دیا ، سیس کی مد میں گیس کمپنیوں کو417 ارب روپے ادائیگی کا حکم دے دیا ، گیس کمپنیوں کو 2012 سے 2018 تک سیس ادا کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم نے 20 فروری کو محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ،عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثر یت سے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچرسیس کیس میں کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کردیں، حکومت کو جی آئی ڈی سی کی رقم وصول کرنے کی اجازت مل گئی۔

مختصر فیصلہ میں کہا گیا کہ کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے۔

گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی مد میں صنعتکاروں کے ذمے جنوری 2012 سے دسمبر2018 تک 417 ارب روپے واجب الادا تھے، حکومت نے رقم معاف کرنے کیلیئے آرڈیننس جاری کیا، جسے اپوزیشن کی شدید تنقید پر واپس لینا پڑا، جس کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے صنعت کاروں سے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا ۔

حکومت نے اپیل میں جلد فیصلہ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھاکہ مقدمات زیر التواء ہونے سے گیس انفراسٹرکچر کی مد میں حکومت کا بہت بڑا ریونیو منجمد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div