Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ کا کراچی سے بل بورڈز،سائن بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کاحکم

کراچی :سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو شہر بھر سے بل بورڈز، سائن...
شائع 13 اگست 2020 03:14pm

کراچی :سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو شہر بھر سے بل بورڈز، سائن بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے 4ہفتوں میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ شہر بھر سے بل بورڈز ،سائن بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کی ذمہ داری کمشنر کراچی کی ہوگی۔

تحریری حکم کے مطابق کمشنر کراچی کو کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں بھی لگے سائن بورڈز ہٹانے کی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

عدالت نے کمشنر کراچی سے 4ہفتوں میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے اور متعلقہ حکام کو سائن بورڈز سے متعلق رولز بنانے کا حکم دیا۔

تحریری حکم میں بتایا گیا رولز بنانے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،نجی پراپرٹیز پر لگائے جانے والے سائن بورڈز متعلقہ ڈی ایم سی اپنے انجینئر سے حفاظتی اقدامات کا معائنے کرائیں۔

تحریری حکم میں پرائیویٹ پراپرٹیز پر جن خطرناک سائن بورڈ کی نشاندھی ہو انہیں بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div