Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں تمام روکاٹیں فوری ختم کرنے کا حکم

عدالت نے حکم نامے میں کہا شورومز اور دیگر دوکانداروں کو فٹ پاتھ گرین بیلٹ کا قبضہ نہ کرنے دیا جائے۔
شائع 13 اگست 2020 07:06pm

سپریم کورٹ نےکراچی سرکلرریلوےکی بحالی میں تمام روکاٹیں فوری ختم کرنے،کڈنی ہل پارک کی زمین پرقائم اسکول مسمارکرنے،ڈی جی سول ایوی ایشن سےجناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی زمین سے متعلق منصوبہ طلب کرنے اورکمشنر کراچی کو شاہراہ قائدین پر گرین بیلٹ کی تزائین و آرائش کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا شورومز اور دیگر دوکانداروں کو فٹ پاتھ گرین بیلٹ کا قبضہ نہ کرنے دیا جائے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے تحریری حکم نامہ میں سپریم کورٹ کا کڈنی ہل پارک کی زمین پر قائم اسکول مسمار کرنے، ہل پارک کی زمین پرقبضہ فوری ختم کرنے،ہل پارک کی زمین پر تعمیر ہونے والے گھر بھی فوری گرانےکا حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فریق پی ای سی ایچ ایس سے معاوضے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

حکم نامے میں کمشنرکراچی کوباغ ابن قاسم سےمسمارشدہ عمارت کاملبہ فوری اٹھانے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کوغیر استعمال شدہ زمینوں پرسبزا گرانے، سول ایوی ایشن کی کلفٹن زمین پر پارک کی تعمیر پرکام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی زمین سے متعلق منصوبہ طلب کرلیا۔ عدالت نے کمشنرکراچی کو شاہراہ قائدین پر گرین بیلٹ کی تزائین و آرائش اور شورومز اور دیگر دوکانداروں کو فٹ پاتھ گرین بیلٹ کا قبضہ نہ کرنے دیے جانے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں تمام روکاٹیں فوری ختم کرنے، پاکستان ریلوے، سندھ حکومت اشتراک سے دیگر کام جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کے سی آر روٹ میں ایف ڈبلیو او کو 10 انڈرپاسز کی ذمہ داری دے دی۔

سیکریٹری ریلوے کا کہنا تھا کہ انڈر پاسز کی عدم تعمیر کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ 10 انڈر پاسز کی تعمیر کےلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے کےلئے 3 ارب روپے پہلے جاری کیے جاچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div