Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

مرید عباس کیس: اسلحہ ایکٹ کامقدمہ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنیکا حکم

عدالت کا کہنا ہے کہ مرید عباس قتل کیس اور عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے مقدمات ایک ساتھ چلیں گے۔
شائع 15 اگست 2020 06:49pm
مرید عباس- فائل فوٹو
مرید عباس- فائل فوٹو

اینکر مرید عباس قتل کیس میں پیشرف ہوئی، ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ بھی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا حکم دےدیا گیا۔

ملزم عادل زمان کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نمبر 10 ساؤتھ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے مقدمہ منتقل کرنے کےلئے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مرید عباس قتل کیس اور عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے مقدمات ایک ساتھ چلیں گے۔

عادل زمان کے پستول سے ملزم عاطف زمان نے مرید عباس کو قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف پولیس کے مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔