پنجاب: قیمتوں میں اضافہ، کئی اضلاع میں آٹا ناپید
پنجاب میں چینی اور آٹے کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ کردیا گیا ہے،...
پنجاب میں چینی اور آٹے کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے کئی اضِلاع میں تو۔ آٹا مِل ہی نہیں رہا،
عوام کا کہنا ہے کہ۔ اگر کئی ماہ سے قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔ تو انتظامیہ قیمتوں میں استحکام کیوں نہیں لارہی۔
پنجاب بھر میں چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں مختلف اضلاع میں چینی 95 سے 105 روپئے تک میں فروخت ہورہی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
صرف چینی ہی نہیں مہنگی بلکہ آٹا بھی ستر سے اسی روپے کلو تک پہنچ گیا ہے کئی اضلاع میں تو آٹا مل ہی نہیں رہا۔
قیمتوں کو اب پر نہیں بلکہ راکٹ لگ چکے ہیں اور ان کی پرواز روکنا ممکن نہیں عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا عذاب اب ان کی جان لے کر چھوڑ ے گا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔