Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کائنات کیسے ختم ہوگی۔۔۔؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کائنات کے ختم ہونے کے حوالے سے الینوائے سٹیٹ یونیورسٹی سے ...
شائع 22 اگست 2020 01:31pm
سائنس

کائنات کے ختم ہونے کے حوالے سے الینوائے سٹیٹ یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر میٹ کیپلن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ کائنات کا خاموش اور تاریک اختتام ہوگا تاہم اس دوران ایسے ستاروں کے پھٹنے سے خاموش آتش بازی کا سماں پیدا ہو گا جن کا کبھی پھٹنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

پیش گوئی کے مطابق اختتام کو پہنچتے وقت کائنات آج کے دور کے مقابلے میں ناقابل شناخت ہو جائے گی، انسانیت کا خاتمہ بہت پہلے ہو چکا ہو گا جب کہ ہر طرف مکمل طور پر اندھیرا چھا جائے گا۔

پروفیسر کیپلن نے کہا کہ سورج کے حجم سے10 گنا چھوٹے ستاروں کے مرکزی حصوں میں بڑے ستاروں کی طرح کشش ثقل یا کثافت موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ ابھی مٹ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند کھرب سالوں بعد یہ ستارے ٹھنڈے ہونا شروع ہو جائیں گے اور ان کی روشنی بھی ختم ہو جائے گی اور وہ بلیک ڈوارف کی شکل اختیار کر لیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اختتام کے وقت کائنات تھوڑی اداس، تنہا، سرد جگہ ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div