وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے...
شائع 25 اگست 2020 05:56pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دےدی،کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں۔

Blockquote

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں ہوا،اجلاس میں نوازشریف کے لندن میں علاج کے بجائے سیاست کرنے پر تبادلہ خیال ہوا،نوازشریف کو وطن واپس لانے کے معاملے پر کابینہ میں اتفاق ہو گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں،حکومتی لیگل ٹیم کو نوازشریف کو واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف سیاسی محاذ تیز کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ،کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ،

کابینہ نے مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ،اس کے علاوہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔