پشاور بی آر ٹی میں نسوار پر پابندی عائد

نسوار پر پابندی کو جہاں شہریوں نے اچھا اقدام قراردیدیا تو وہیں چند شہری انتظامیہ کیساتھ الجھ پڑے اور بی آر ٹی بس میں سفر ہی ترک کردیا۔
شائع 25 اگست 2020 09:48pm

پشاور کے بی آر ٹی میں نسوار کی اجازت نہیں اور اگر کوئی نسوار کیساتھ پکڑا گیا تو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

بی آر ٹی انتظامیہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز اور بسوں میں نسوار پر پابندی عائد کردی۔اور اگر کوئی نسوار اندر لے آیا تو پھر بس کی بجائے پولیس موبائیل میں تھانے تک سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔

نسوار پر پابندی کو جہاں شہریوں نے اچھا اقدام قراردیدیا تو وہیں چند شہری انتظامیہ کیساتھ الجھ پڑے اور بی آر ٹی بس میں سفر ہی ترک کردیا۔

بی آر ٹی اسٹیشنز اور بسوں کی صفائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے نسوار پابندی ضروری ہے۔