پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 294,193ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2020 09:52am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد294,193ہوگئی جبکہ6,267افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 482نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ94ہزار 193ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 26اگست بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید 222 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی۔

بلوچستان میں 104،پنجاب میں 75، گلگت بلتستان میں 20،اسلام آباد میں15اورآزاد کشمیر میں کوروناکے 08کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ28ہزار676 ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار466افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار831،اسلام آباد میں15ہزار546، بلوچستان میں12ہزار664 ،گلگت بلتستان میں2745اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2265کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید12مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6267ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2384افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2193،خیبرپختونخوا میں 1248،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 65اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار987 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے669 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے514افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 78ہزار939مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24ہزار593کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے482افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24لاکھ93ہزار711افراد کے ٹیسٹ کے8 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1920 وینٹی لیٹرموجود ہیں، کورونا کے 113 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرہیں، آزادکشمر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات موجود ہیں، اس وقت 1ہزار97 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔