پاک فوج کا کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن
کراچی :پاک فوج کا کراچی کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،پاک فوج کا کراچی میں ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےکیاجارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز بھاری مشینری سے ملیرندی کے کٹاؤ پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، قائد آباد سے برساتی پانی کا اخراج ملیر ندی کی جانب شروع ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔
آرمی انجینئرز کی کشتیاں مختلف علاقوں میں پھنسے لوگوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کررہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ متاثرین کو تیارکھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملیرندی، کو ہی اور درمحمد گوٹھ میں 200 خاندانوں نے مکانوں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے، جنہیں موسم بہتر ہوتے ہی آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔