کراچی میں بارشیں ،لاہور میں ٹرینیں 5سے 6گھنٹے تاخیر کا شکار
کراچی کی بارشوں نے لاہور میں ٹرینوں کو بھی متاثر کردیا ،کراچی ...
کراچی کی بارشوں نے لاہور میں ٹرینوں کو بھی متاثر کردیا ،کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں 5سے 6گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ،مسافر گھنٹوں اسٹیشن پر انتظار کرکے تھک گئے۔
کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث لاہور میں پہلے سے تاخیر کا شکار ٹرینیں مزید لیٹ ہوگئیں،مسافر پلیٹ فارم پر رل گئے، اپنوں کو لینے کیلئے آنے والے بھی گھنٹوں انتظار سے بیزار ہوگئے،کہتے ہیں کوئی کچھ بتاتا ہی نہیں کہ کب تک ٹرینیں پہنچیں گی۔
شاہ حسین اور کراچی ایکسپریس تو 5سے 6گھنٹے لیٹ ہوئی مگر دیگر ٹرینیں بھی کراچی کی بارش کی نذر ہوتی دکھائی دیں۔
پاک بزنس ٹرین اور قراقرم ایکسپریس منسوخ ہونے پر کئی مسافر دیگر ٹرینوں میں بکنگ کرا رہے ہیں،بیشتر ری فنڈ کیلئے ریلوے ریزویشن کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔