وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کو...
شائع 26 اگست 2020 01:28pm

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر کیخلاف دائر درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 9 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے شہزاد اکبر کی مشیر داخلہ تعیناتی کخلا ف درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار شہزاد اکبر کو ہٹانے کی مناسب وجہ بتا سکے اورنہ ہی مواد پیش کرسکے،اس کے ساتھ ساتھ نیب میں مداخلت کا کوئی ثبوت نہ دے سکا ۔

عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کا اختیار ہے جسے چاہیں مشورے کیلئے مشیر لگائیں، مشیرتعیناتی وزیراعظم کا اختیار،آئین میں کوئی معیار نہیں ،وزیراعظم صدر کو 5مشیر تعینات کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں، آئین میں کوئی معیار مقرر نہیں۔