دوسری شادی کے خواہشمند افراد کےلئے بڑی خبر

سپریم کورٹ نے دوسری شادی کے حوالے سے فیصلہ سنادیا۔بغیراجازت دوسری شادی پرپہلی بیوی کو حق مہرفوری ادا کرنا ہوگا۔
شائع 26 اگست 2020 05:26pm

سپریم کورٹ نے بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادی کے خواہشمند افراد کےلئے فیصلہ دیا ہے کہ انہیں بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا۔مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے دوسری شادی کے حوالے سے فیصلہ سنادیا۔بغیراجازت دوسری شادی پرپہلی بیوی کو حق مہرفوری ادا کرنا ہوگا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مہر معجل ہو یا غیرمعجل فوری واجب الادا ہوگا۔دوسری شادی کےلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔

عدالت نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کےخلاف اپیل خارج کر دی۔

پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نے جاری کیا۔