جہانگیرترین کی کمپنی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان، لاہور،کراچی،اسلام آباد اور رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
شائع 26 اگست 2020 06:02pm

ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پانچ شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیے گئے ۔جہانگیر ترین کے خاندان سمیت 22 افراد اور کمپنیوں کا ڈیٹا مانگا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان، لاہور،کراچی،اسلام آباد اور رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ دیے۔جے آئی ٹی نے ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کے سربراہان سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

جہانگیرترین کےبیٹے علی ترین کا بھی ریکارڈ مانگا گیا۔منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد، تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے جہانگیر ترین کے نام پر دیگر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔